26 جولائی 2025
خواتین مشاعرہ
یارکشائر ادبی فورم برطانیہ کے زیرِ انتظام 26 جولائی 2025 کو ایک خوبصورت اور باوقار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ممتاز شاعرہ اور ادیبہ محترمہ نجمہ عثمان نے انجام دی۔ اس ادبی محفل میں برطانیہ کے تقریباً تمام شہروں سے معزز اور معروف خواتین شاعرات نے شرکت کی، جنہوں نے اپنے دلکش اور منتخب کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ یہ محفل نہ صرف ادبی اظہار کا خوبصورت ذریعہ ثابت ہوئی بلکہ خواتین شاعرات کی تخلیقی صلاحیتوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔