تقریبِ اجرا
یارکشائر ادبی فورم برطانیہ ہمیشہ ادب برائے زندگی کے تصور کو فروغ دیتا آیا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر لیڈز میں محترمہ صبا خان کی کتاب “Disappearing Partners” کی خوبصورت تقریبِ رونمائی منعقد کی گئی۔ یہ کتاب ڈیمنشیا اور الزائمر جیسے بڑھتے ہوئے مرض کے حوالے سے مصنفہ کی تحقیق اور ذاتی تجربات پر مبنی ہے۔
تقریب کی میزبانی فرحان قدوسی نے دلکش انداز میں کی۔ معزز مہمانان—لارڈ مئیر اور لیڈی مئیرس، سابقہ لارڈ مئیر اقبال صاحب، کلئیر ٹرنر (CEO Carers Leeds)، یارکشائر ادبی فورم کی چیئرپرسن غزل انصاری اور ڈاکٹر قیصر عباس زیدی—نے تقریب کی وقار میں اضافہ کیا۔
کتاب سے متعلق کلئیر ٹرنر اور ڈاکٹر قیصر عباس زیدی نے بھرپور مہارت سے گفتگو کی، جبکہ صبا خان کی پُرخلوص اور دلنشیں بات چیت تقریب کا مرکزِ نگاہ رہی۔ انہوں نے حاضرین کے سوالات نہایت شفقت سے سنے اور جواب دیے، اور مشورہ دیا کہ ڈیمنشیا کے مریض کے ساتھ نئی یادیں بنائیں اور محبت و صبر کے ساتھ موجودہ لمحے کو جئیں۔
تقریب کی تیاری میں محمد اقبال اور ہمارا سینٹر لیڈز نے معاونت کی۔ اختتام پر بہترین طعام کا اہتمام کیا گیا، اور شرکاء کی بڑی تعداد نے فورم کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔