Adabee Forum
Birmingham، Leeds · 2011 سے اردو ادب کی خدمت

شرائط و ضوابط

شرائط و ضوابط

1. تعارف

یہ شرائط و ضوابط Adabbee Forum (یارکشائر ادبی فورم) کے تمام زائرین، رجسٹرڈ اراکین، اور مصنفین پر لاگو ہوتے ہیں۔ ویب سائٹ استعمال کرنے سے صارف ان شرائط سے متفق ہونے کا اظہار کرتا ہے۔

2. صارف کا اکاؤنٹ

رجسٹریشن کے وقت درست معلومات فراہم کرنا لازمی ہے۔ اکاؤنٹ کی سیکیورٹی (پاس ورڈ وغیرہ) کی ذمہ داری صارف پر ہے۔ فورم کو حق حاصل ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر کسی بھی اکاؤنٹ کو بغیر پیشگی اطلاع معطل یا بند کر سکے۔

3. مواد کی اشاعت

Adabbee Forum کو مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ صارف کی جانب سے جمع کردہ مواد (کتاب، شاعری، مضمون) اپنی صوابدید پر جب چاہے شائع، تدوین، یا حذف کر سکے، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے۔

ہر جمع شدہ تحریر کا جائزہ لینے اور منظوری دینے کا حق فورم کی ٹیم کے پاس محفوظ ہے۔ جو مواد فورم کی پالیسی، اخلاقی اقدار، یا کاپی رائٹ کے خلاف ہو، اسے مسترد یا حذف کرنے کا حق محفوظ ہے۔

4. کاپی رائٹس اور ملکیت

کسی بھی تحریر کا کاپی رائٹ اصل مصنف کے پاس رہتا ہے۔ تحریر جمع کرانے سے مصنف فورم کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ اسے ویب سائٹ پر ظاہر کرے۔ دوسروں کا کاپی رائٹ شدہ مواد بلا اجازت جمع کرانا سختی سے ممنوع ہے۔ اپنی تحریر ہٹانے کے لیے صارف رابطہ کر سکتا ہے۔

5. ضابطہ اخلاق

نفرت انگیز، توہین آمیز، سیاسی یا مذہبی اشتعال انگیز مواد کی اجازت نہیں۔ صرف ادبی و ثقافتی مواد قابلِ قبول ہے۔

6. رازداری

صارف کا ذاتی ڈیٹا (نام، ای میل، فون نمبر) کیسے استعمال ہوگا، اس کی تفصیل ہماری پرائیویسی پالیسی میں دیکھیں۔

7. ذمہ داری کی حد

فورم کسی صارف کے جمع کردہ مواد کی صداقت یا درستگی کی ضمانت نہیں دیتا۔ ویب سائٹ کی سروس میں کسی خلل، ڈاؤن ٹائم، یا ڈیٹا کے نقصان کی صورت میں فورم ذمہ دار نہیں ہوگا۔

8. اشتہارات و اسپانسرز

ویب سائٹ پر ظاہر ہونے والے اسپانسرز یا اشتہارات کا مواد فورم کی ذاتی رائے کی نمائندگی نہیں کرتا۔

9. شرائط میں تبدیلی کا حق

فورم کسی بھی وقت ان شرائط میں تبدیلی کر سکتا ہے، اور تبدیل شدہ شرائط ویب سائٹ پر پوسٹ ہونے کے بعد فوری طور پر لاگو ہوں گی۔


10. مصنف کی مکمل ذمہ داری اور اجازت

Adabbee Forum ایک اوپن سورس لائبریری ہے۔ مصنف/شاعر اپنی ملکیتی کتاب یا تحریر جمع کراتے وقت اس فورم کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ اس کتاب یا اس کے کسی بھی حصے کو شائع کرے، اور کسی دوسرے شخص کو بھی مصنف کی اجازت کے بغیر اس کتاب یا اس کے کسی حصے کو شائع کرنے یا آگے پھیلانے کی اجازت دے سکے۔

مصنف/شاعر اپنی تحریر یا کتاب میں شامل تمام معلومات، خیالات اور مواد کا خود مکمل طور پر ذمہ دار ہے۔ Adabbee Forum ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جس کا مصنف/شاعر کی تحریر یا خیالات سے کوئی تعلق نہیں — یہ ایک خالص ادبی فورم ہے جس کا مقصد صرف تحریر کو من و عن قارئین تک پہنچانا ہے۔

اگر کسی تحریر سے کسی فرد کی دل آزاری ہو اور وہ قانونی چارہ جوئی (court of law) کرنا چاہے، تو ایسی صورت میں وہ فرد متعلقہ مصنف کے خلاف کارروائی کرے گا، نہ کہ Adabbee Forum کے خلاف۔ Adabbee Forum کسی بھی صارف یا زائر کی جانب سے تحریر پر اٹھائے گئے قانونی، مالی، یا اخلاقی اعتراض کی صورت میں ہر قسم کی ذمہ داری اور قانونی کارروائی سے مبرا (indemnified) ہے۔

11. شکایات اور رائے

صارفین اور زائرین کسی بھی تحریر یا مواد پر اپنی رائے یا شکایت درج ذیل ای میل پر بھیج سکتے ہیں: [email protected]

12. قابلِ اطلاق قانون (Governing Law)

یہ ویب سائٹ برطانیہ (UK) میں رجسٹرڈ اور قائم ہے، لہٰذا یہ شرائط و ضوابط بنیادی طور پر برطانیہ کے قوانین کے مطابق تشکیل دی گئی ہیں اور انہی کے تابع ہیں۔ چونکہ فورم کا زیادہ تر مواد اور صارفین کا تعلق پاکستان سے بھی ہے، اس لیے جہاں ضروری ہو، پاکستان کے متعلقہ قوانین کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ کسی بھی تنازع کی صورت میں فیصلہ برطانیہ کی عدالتوں کے دائرہ اختیار میں ہوگا، اور یہ شرائط ہر ممکنہ صورت میں Adabbee Forum کے حق میں اور اس کے تحفظ کے لیے تشکیل دی گئی ہیں۔

13. رابطہ

کسی بھی سوال یا اختلاف کی صورت میں درج ذیل ذرائع سے رابطہ کریں:

فون: 07816 945978 | 07528 180277
ای میل: [email protected]
پتہ: Leeds, B7 5JR

آخری تازہ کاری: 24 جولائی 2026